نظام سمجھنے کیلئے مزید 2سال درکار، خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہیں لاسکے: تحریک انصاف کا اعتراف

نظام سمجھنے کیلئے مزید 2سال درکار، خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہیں لاسکے: ...

  

ایبٹ آباد( اے این این) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اعتراف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں انکی حکومت باوجود کوششوں کے مکمل تبدیلی نہیں لاسکی،سرکاری محکموں میں کرپشن و قواعد و ضوابط سے ہٹ کر بھرتیوں کیخلاف اب بھی شکایات موصول ہورہی ہیں،نظام کو سمجھنے کیلئے تحریک انصاف کومزید دو سال چاہییں۔وفاق نے گیس رائیلٹی کی مد میں صوبہ کو اسکے حصے کی 42 ارب روپے کی رقم ادا کرنے کے بجائے صرف چند ارب پر ٹرخا دیا جس سے ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں،اس وقت پوری قوم کی نظریں پاناما کیس پرہیں ۔گزشتہ روزایبٹ آباد پریس کلب میں ’’میٹ دی پریس‘‘ سے خطاب میں انکامزید کہنا تھا تحریک انصاف ملک سے غربت، جہالت،نفرت،خارجہ پالیسی کی ذلت و منافقت کی سیاست کا خاتمہ کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔عمران خان جلدملک گیر دورے شروع کریں گے ۔عوام اگر حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو آئندہ الیکشن میں میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں ۔کے پی کے میں ترقی کا جو سفر باقی رہ گیا ہے ، وہ آئندہ الیکشن جیت کر پورا کرنیکی کوشش کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -