بھارتی ہٹ دھرمی، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنوں کا استعمال جاری رکھنے کا اعلان

بھارتی ہٹ دھرمی، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنوں کا استعمال جاری رکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک/ آن لائن ) بھارتی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کرنے والے کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں نگار آرش نیدر نے لکھا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے اس اعلان کے بعد کہ احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا،سنٹرل ریزرو فورس کے ڈائریکٹر جنرل کے درگا پرساد نے یہ اعلان کرایا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال جاری رکھا جائے گا۔ کشمیر میں برف پگھل رہی ہے، موسم بہار کی آمد ہے لیکن بھارتی فوج اورسکیورٹی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کی دھمکی مایوسی کا پیغام ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 2016 ء کے دوران احتجاج میں پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کی بینائی ضائع ہو گئی تھی۔ بھارتی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پیلٹ گن کے آگے ڈیفلیکٹرز لگائے جائیں گے‘ لیکن اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ بچوں‘ خواتین اور احتجاج میں موجود لوگوں کی بینائی ضائع نہیں ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -