ایشیائی پارلیمان کا قیام، مشاورتی اجلاس کل سے شروع ہو گا، 23ممالک کے 70سے مندوبین کی شرکت متوقع

ایشیائی پارلیمان کا قیام، مشاورتی اجلاس کل سے شروع ہو گا، 23ممالک کے 70سے ...

  

اسلام آباد(آئی این پی )ایشیائی پارلیمان کے قیام کیلئے رکن ممالک کا مشاورتی اجلاس کل (منگل)سے اسلام آباد میں شروع ہوگا مشترکہ قرارداد لائی جائے گی تاکہ ایشیائی پارلیمان کے قیام کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جاسکیں، سفارشات کو خصوصی کمیٹی اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے حتمی شکل دی جائے گی 23ملکوں کے70سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بدھ کے روز اہم اجلاس میں شریک ہونگے ۔اس اہم اجلاس میں 23ملکوں سے اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ سپیکرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس سینٹ آف پاکستان کی میزبانی میں ہوگا ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق 23ملکوں کے اراکین پارلیمنٹ کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی کمیٹی میں شرکت پاکستان کی کامیاب پارلیمانی سفارتکاری مظہرہے مندوبین کی متوقی تعداد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک سے بھی زیادہ ہے اوریہ کامیابی سینٹ آف پاکستان کی مسلسل کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔ان کاوشوں کی بدولت وہ ممالک بھی اس اجلاس میں شریک ہورہے ہیں جو پہلے اے پی اے کے کسی اجلا س میں شریک نہیں ہوئے۔

مزید :

صفحہ آخر -