سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم، زرداری کا عام انتخابات کیلئے اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم، زرداری کا عام انتخابات کیلئے اپوزیشن اتحاد کی حکمت ...

  

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چےئر مین آصف علی زرداری نے آئندہ انتخابات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے جے یوآئی (ف) پاکستان عوامی تحر یک ،عوامی نیشنل پارٹی اور(ق) لیگ سمیت دیگرا پوزیشن جماعتوں کے قائدین سے مشاورت اور رابطے کیے جائیں گے ۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری پنجاب ‘خیبر پی کے اور بلو چستان میں سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینا چاہتے ہیں جسکے لیے ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کا آئندہ عام انتخابات سے پہلے اتحاد بنایا جائیگا ۔ اس کیلئے آصف علی زرداری خود اور پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین سے رابطے اور ملاقاتیں بھی کر یں گے۔ اس بات کا قومی امکان ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ حکومت کے حق میں یا خلاف آنے کے فوری بعد ان ملاقاتوں اور رابطوں کا آغاز کر دیا جائیگا ۔

مزید :

صفحہ آخر -