گوادر ، پل کے نیچے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا

گوادر ، پل کے نیچے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوادر (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے گوادر میں پل کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گوادرمیں مین سربندر روڈ پر واقع پل کے نیچے دہشت گردوں نے بم نصب کر رکھا تھا جس کی پولیس کو علی الصبح اطلاع ملی ۔ پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کی کو طلب کیا ، لیکن بی ڈی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے شواہد اکھٹے کئے ، پولیس کے مطابق بم کا وزن 5 سے 7 کلو تھا جس کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ۔
گوادر پل

مزید :

علاقائی -