پانامہ کیس کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آنے کا جواز نہیں بنتا ، اعتراز

پانامہ کیس کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آنے کا جواز نہیں بنتا ، اعتراز

  

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چودھری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ نوازشر یف کے حق میں آنے کا کوئی جوازنہیں بنتا انکی کر پشن اور منی لانڈرنگ کے درجنوں ثبوت سپر یم کورٹ کے سامنے آچکے ہیں ‘ملک میں قبل ازوقت انتخابات بھی ممکن ہوسکتے ہیں ‘فوجی عدالتوں کے بارے میں ہمارے تحفظات ہیں ‘پیپلزپارٹی جلد پنجاب میں دوبارہ جلسوں اور ریلیوں کا آغاز کر یگی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اور انکے بچوں کے سپر یم کورٹ میں پانامہ کیس میں سامنے آنیوالے موقف میں ایک نہیں درجنوں مقام پر تضاد ہے۔یہی انکی کر پشن اور منی لانڈرنگ کا ثبوت ہے، اسکے بعد نوازشر یف کاپانامہ کیس سے بچنا ناممکن نظر آتا ہے اسی لیے کہتاہوں کہ پانامہ کیس کا فیصلہ نوازشر یف کے حق میں آنے کا کوئی جوازنہیں بنتا، پوری قوم سپر یم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -