اسرائیل کی عزب اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنیکی تیاریاں ، فلسطینیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
رملہ (مانیٹرنگ ڈیسک / آن لائن) فلسطینی ذرائع ابلاغ اور تنظیم آزادی فلسطین نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے غرب اردن کے شہروں کواسرائیل میں ضم کرنے کے لیے لابنگ شروع کردی ہے ، غرب اردن پر قبضے کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر صہیونی حکومت منعقد کررہی ہے ، جس میں غرب اردن کو صہیونی ریاست میں باضابطہ طور پرشامل کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔اس پر فلسطینیوں میں تشویش کی لہر داڑ گئی ہے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ ’’قومی دفاع برائے اراضی و مزاحمت یہودی آباد کاری‘‘ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے اندر ون خانہ غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کی تیاریاں کافی حد تک مکمل کرلی ہیں، صرف اعلان کرنا باقی ہے،یہ اعلان غرب اردن پرقبضے کے پچاس سال پورے ہونے کی مناسبت سے چند ہفتوں کے دوران کیا جاسکتا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے غرب اردن پر قبضے کے 50 سال پورے ہونے کو گولڈن جوبلی کے طور پرمنانے کا اعلان کیا ہے۔