عمران خان تبدیلی پولیس گردی کی صورت میں آشکارہ ہوگئی :امیر مقام

عمران خان تبدیلی پولیس گردی کی صورت میں آشکارہ ہوگئی :امیر مقام

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے نوشہرہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر پولیس کی جانب سے اسلحہ تاننے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اورپرویزخٹک کی تبدیلی پولیس گردی کی صورت میںآشکارہ ہوگئی ہے، پرویز خٹک پولیس کواپنے مقاصدکے حصول کیلئے استعمال کر رہی ہے،میڈیاکے نمائندوں کیساتھ ایسابرتاؤکرناانتہائی افسوسناک ہے،ہم اسکی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے معتبرکورونہ،مردان میں خیبر نیوز کے اسسٹنٹ کنٹرولرواجد علی ہوتی کی والدحاجی امان اللہ خان (مرحوم )کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آخری سال میں پرویزخٹک آسمان تک شاہراہ تعمیرکرنے جیسے ان ہونی اعلانات کریں گے،کوہستان کے عوام کی ترقی کیلئے ہم نے ہمیشہ جدوجہدکی ہے اورکرتے رہیں گے مگرایک ضلع میں تین اضلاع بنانے سے ترقی نہیںآتی بلکہ وسائل صرف کرنے سے ترقی آتی ہے جوپاکستان تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں،تحریک انصاف پورے صوبے کے وسائل ایک دواضلاع میں استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوبیرخوڑکے علاوہ داسو،کیال اوربھاشاڈیم بنانے سے کوہستان کے عوام کی زندگیوں میں خوشحال آئیگی،عمران خان کانوازشریف فوبیاکاشکارہے جس میں عمران خان نے ملک کی عزت اوروقارگنوانے میں بھی کوئی کسرنہیں چھوڑاجس کااندازہ بیرون ملک کھلاڑیوں کے بارے میں دیدہ دہنی سے ہوگیاہے،خیبرپختونخوانصف صدی پیچھے دھکیلنے کے بعدواقعی تبدیلی آگئی ہے۔بعدازاں انجینئرامیرمقام نے اپنے پرنسپل سٹاف آفیسربرائے SNGPLمیرویس کی ولیمہ میں بھی شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -