بھارت تحریک آزادی کو دبانے کیلئے میڈیا کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کررہا ہے :مسعود خان

بھارت تحریک آزادی کو دبانے کیلئے میڈیا کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کررہا ہے ...

  

اسلام آباد(اے این این) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر دو طرفہ مذاکرات ایک سیراب ہیں ، ہندوستان مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ مذاکرات سے گریزاں ہے۔ اس لیے اب ہمارے پاس اس مسئلے کو ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی برادری کے پاس لے جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے اور خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے لیے اپنے میڈیا کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اس نے بے بنیاد اور خودساختہ بیانیہ گھڑا ہوا ہے۔ جس کا توڑ کرنے کے لیے آزاد کشمیر اور پاکستان کا میڈیا بھی اپنی قومی او ر ملی ذمہ داری کو پورا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حریت رہنما غلام محمد صفی کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کی مشاورت کے بغیر مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ کشمیریوں اور پاکستان کو اس سلسلے میں یکطرفہ طور پر کوئی فارمولہ پیش کرنا چاہیے نہ ہندوستان کو کوئی رعایت دینی چاہیے۔ ایک مرتبہ قدم پیچھے ہٹایا گیا تو پھر مسلسل پسپائی ہو گی ۔

مزید :

علاقائی -