آسٹریلیا : خواتین کی شبیہ والی ٹریفک سگنلز لائٹس نصب

آسٹریلیا : خواتین کی شبیہ والی ٹریفک سگنلز لائٹس نصب
 آسٹریلیا : خواتین کی شبیہ والی ٹریفک سگنلز لائٹس نصب

  

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کی شاہراہوں پر پیدل چلنے والے راہگیروں کے لیے نصب ٹریفک سگنلز پر لائٹ جلنے پر عمومی طور پر کسی مرد کی شبیہ ابھرتی ہوتی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے مرد و زن سڑک عبور کرتے ہیں تاہم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جنسی امتیاز ختم کرنے کے لیے ایسے ٹریفک سگنلز نصب کیے گئے ہیں جن میں لائٹ جلنے پر کسی مرد کے بجائے خاتون کی شبیہ آویزاں ہوتی ہے۔اس موقع پرٹریفک سگنلز بنانے والی نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ٹریفک سگنلز کی لائٹ جلنے پر مرد کی شبیہ ابھرتی تھی جس سے ایک جنس کی حاکمیت کا تصور ابھرتا تھا اس لیے ایسے نئے ٹریفک سگنلز تیار کیے جا رہے ہیں جن میں خواتین کی شبیہ آویزاں ہوتی ہے۔تجرباتی طور پر نصب کیے گئے ٹریفک سگنلز میں پیدل چلنے والوں کی رہنمائی کے لیے سڑک عبور کرنے کے لیے ہری لائٹ یا انتظار کرنے لیے لال لائٹ آویزاں ہو گی تو ساتھ ہی اس میں بہ طور نشان خاتون کی شبیہ ابھرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -