مانگا منڈی، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 11سالہ بچہ جاں بحق، والد شدید زخمی

مانگا منڈی، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 11سالہ بچہ جاں بحق، والد شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل پر سوار 11سالہ بچہ جاں بحق والد شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی کے قریب علی گڑھ سکول کے کراس پر حادثہ موٹر سائیکل پر پھولنگر کا رہائشی ریاض احمد آرائیں باٹھ کی طرف سے پھولنگر کی طرف جا رہا تھا موٹر سائیکل پر ریاض احمد اور اس کی بیوی اور ایک بیٹا 11سالہ محمد عباس سوار تھے رکشہ کے تصادم ہونے پر موٹر سائیکل پر سوار افراد گر گئے پیچھے سے تیزدفتار مزدا ڈالہ 11سالہ محمد عباس کے اوپر چڑھ گیا جو موقع پر جان بحق ہو گیا اس کا والد ریاض احمد شیدید زخمی ہو گیا جسے رورل ہیلتھ سنٹر مانگا منڈی پہنچا دیا گیا جس کو ایمرجنسی میں طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا موقع پر تفیشی افسر اے ایس آئی سرفراز نے بتایا کہ ڈالہ کے ڈرائیور افیسر ولد فاضل کو گرفتار کرکے ڈالہ کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور خلاف اس کے وقت ریاض احمد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -