حکومت مکروہ بلاگرز کے خلاف کاروائی کرے ٗ پرویز الٰہی

حکومت مکروہ بلاگرز کے خلاف کاروائی کرے ٗ پرویز الٰہی

  

اوکاڑہ (اے این این)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا کے مکروہ بلاگرز کے خلاف فوری کاروائی کرے ٗناموس رسالتؐ پر جان قربان کرنا ہر مسلمان کا مذہبی عقیدہ ہے تو ناموس رسالت مآب ؐ کا تحفظ بھی ہم سب پر فرض ہے ٗ موجودہ حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل کروانے سے عوام پانامہ لیکس کو بھول گئے ہیں ٗیہ کیس حکمران خاندان کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملک سرفراز بھٹی،ملک حق نواز سنگلہ،طلحہ علی لکھوی،سردار مقصود سندھو،ملک محمد زین،، شاہد بیگ، صائمہ چوہدری،الیاس بھنڈارہ،رانا نعیم،راؤ صفدر علی خاں،راؤ عبدالرحمن کاشف کی قیادت میں ملنے والے اوکاڑہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے مگر حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے گندم کی فصل کٹائی کے قریب ہے مگر اب تک حکومت کی گندم پالیسی واضع نہیں کی ہے اور گندم سینٹر پر ن لیگ کے چہیتوں کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے کسان اپنی فصل کو مڈل مین کو اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے جو کہ کسان کے ساتھ ذیادتی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شعبہ تعلیم اور صحت کا نظام ابتر ہو چکا ہے مریض کو چارپائی تک گھر سے لے کر جانا پڑتی ہے اور ہمارے دور کا وزیرآباد کارڈیالوجی میگا ہسپتال اس وجہ سے بند ہے کہ اس پر میرے نام کی پلیٹ لگی ہوئی ہے کیا وزیرآباد کی عوام کو (ق) لیگ کو ووٹ دینے کی سزاء دی جا رہی ہے ان کی وجہ سے عوام کا سیاست دانوں پر سے عتماد اٹھ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی ہر تمام پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں جو لوگ اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

مزید :

علاقائی -