پاور سیکٹر کے گردشی قرضے حکومت کیلئے درد سر ، حجم 414 ارب تک جا پہنچا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گردشی قرضے ایک بار پھر حکومت کیلئے درد سر بن گئے، پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کا مجموعی حجم 414 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرضے 4 کھرب 14 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ رواں ماہ حکومت کی جانب سے 30 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ادائیگی نہ ہونے پر آئی پی پیز نے وصولیوں کیلئے پی پی آئی بی کو نوٹس بھجوادیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی آئی بی اور آئی پی پیز حکا م کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں گردشی قرضوں کی ادائیگیوں سے متعلق ٹائم فریم پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔