حیدرآباد،جعلی تقررنامہ دے کر لوٹنے والامحکمہ تعلیم کا افسر گرفتار، کروڑوں برآمد

حیدرآباد،جعلی تقررنامہ دے کر لوٹنے والامحکمہ تعلیم کا افسر گرفتار، کروڑوں ...

  

حیدر آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی حیدر آباد میں ایک اور کارروائی، محکمہ تعلیم میں گریڈ سولہ کے افسر بچو مل کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا، ملزم نے نوکری کے جعلی تقرر نامے دے کر کروڑوں روپے بٹورے، جائیداد کا سراغ لگا لیا گیا۔ترجمان نیب کے مطابق محکمہ تعلیم کے افسر نے شہریوں سے رشوت لے کر جعلی آفر لیٹر جاری کئے۔ملزم نے فرنٹ مین کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورے، گھر سے جعلی دستاویزات، جعلی آرڈرز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ترجمان نیب کے مطابق، ملزم نے اپنی حیثیت سے زیادہ اثاثے بنا رکھے تھے، بینک اکاؤنٹ میں 8 کروڑ روپے جمع ہیں جبکہ میرپور خاص، حیدر آباد اور دیگر شہروں میں کئی فلیٹس ملزم کی ملکیت ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -