24 ویں برسی منائی گئی

24 ویں برسی منائی گئی
 24 ویں برسی منائی گئی

  

لاہور (آن لائن) جمہوریت کے علمبردار اوراردو زبان کے انقلابی شاعر حبیب جالب کی 24برسی اتوار کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والے اپنے دور کے انقلابی شاعر حبیب جالب کی برسی منائی گئی،ان کا اصل نام حبیب احمد تھا۔ وہ 24 مارچ 1928کو میانی افغاناں، ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ جالب نے زندگی بھر عوام کے مسائل اور خیالات کی ترجمانی کی اور عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہے۔ 1962میں انہوں نے صدر ایوب خان کے آئین کے خلاف اپنی مشہور نظم دستور کہی جس کا یہ مصرعہ ایسے دستور کو صبح بے نور کو میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا پورے ملک میں گونج اٹھا۔

مزید :

صفحہ اول -