شوہر کی معذرت ماننے سے انکار

شوہر کی معذرت ماننے سے انکار
 شوہر کی معذرت ماننے سے انکار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا جس پر اسد خٹک نے وینا ملک کو میڈ یا کے سامنے اور ذاتی طور پر ماننے کی کوششیں شروع کردیں تاہم ابھی تک وینا ملک صلح کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر وینا ملک مجھ سے ناراض ہے تو میں اس سے معافی مانگتا ہوں، میں نے وینا کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو تو بھی معافی مانگتا ہوں، بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔ اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتا ہوں کہ صلح ہو جائے۔تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے شوہر کی معذرت ماننے سے انکار کردیا۔

انکار

مزید :

صفحہ اول -