بھارتی وزیر خزانہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے گر گئے

بھارتی وزیر خزانہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے گر گئے
بھارتی وزیر خزانہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے گر گئے

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے وقت گر کر سر میں چوٹ لگنے سے بے ہو ش ہو گئے ،ابتدائی طبی امداد کے فوری بعد انہیں دہلی کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی ہری داور میں ہربل فوڈ پارک میں ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے وقت اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر گئے ،جس سے ان کے سر میں چوٹ لگی اور وہ فوری بے ہوش ہو گئے،موقع پر موجود امدادی اداروں نے ہنگامی حالت میں انہیں ابتدائی طبی امدادی دی اور فوری طور پر انہیں دہلی کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب انڈین وزیر خزانہ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی کے انتہائی قریبی ساتھی اورن جیٹلی ہربل فوڈ پارک میں منعقدہ تقریب سے واپس آنے کے لئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے لگے تو پائدان پر اپنا توازن کھو بیٹھے اور ہاتھ چھوٹنے سے نیچے گر گئے ،زمین پر گرنے سے بھارتی وزیر خزانہ کے سر میں گہری چوٹ لگی اور وہ بے ہوش ہو گئے ،انہیں فوری طور پر وہاں پر موجود قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور ان کے دماغی ٹیسٹ کئے۔رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کے سر میں گہری چوٹ آئی ہے ،انہیں مزید علاج کے لئے فوری طور پر دہلی روانہ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -