60سال کی عمر میں انتقال
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکہ میں 2015ء میں معروف ڈسکو نغمہ’’ وئی آر فیملی ‘‘ گا کر مشہور ہونے والی سسٹر جونی سلیج60سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔جونی سلیج نے تین بہنوں کے سا تھ مل کرسسڑسلیج گروپ بنایا تھا۔جونی سلیج بیمار بھی نہیں تھیں، تا حال موت کی وجہ کا علم نہیں ہوا۔انہوں نے ایک بیٹا سوگوار چھوڑا ہے ۔ اس نے گزشتہ سال ان کے ساتھ بینڈ میں پرفارم بھی کیا تھا۔اس گروپ نے اگلے ہفتے لاس اینجلس میں پرفارمنس دینا تھی مگر اب سوشل میڈیا پر انکی موت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان کی موت پر سب اہل خانہ سکتے میں ہیں ۔
سسٹر سلیج