بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ 15سالہ بچی زخمی 4مکان تباہ
راولاکوٹ (آئی این پی) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 15سالہ معصوم بچی کنزہ زخمی ہو گئی ، چار مکانات تباہ ہوگئے ۔ اتوار کو پونچھ سیکٹر کے علاقے عباس پور (تروٹی ، پولس ) کے علاقوں میں بھارتی فوج نے سول آبادی پر فائرنگ کی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔اس فائرنگ سے چار مکان گولہ لگنے سے تباہ ہو گئے جبکہ ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ پاکستانی فوجوں نے بھارتی فوجوں کا منہ توڑ جواب دیا جسکے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔