نواز شریف جاوید لطیف کو اسمبلی سے نکالیں مراد سعید سے معافی مانگیں :عمران خان

نواز شریف جاوید لطیف کو اسمبلی سے نکالیں مراد سعید سے معافی مانگیں :عمران ...

  

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف سے متعلق بات کرنا اپنی توہین سمجھتا ہوں ، انتظار کررہا ہوں نوازشریف کب جاوید لطیف کو اسمبلی سے نکالیں گے اور مراد سعید سے معافی مانگیں گے۔ اگر تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن خواتین سے متعلق اس قسم کی زبان استعمال کرے گا اسے پارٹی سے نکال دیں گے۔نوشہرہ میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے نام پر بنائے گئے ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا پرویز خٹک کوداد دیتا ہوں کہ انکی وجہ سے کے پی میں پہلی بار انسانوں پر سرمایہ کاری ہوئی، آج اگر جرم اور دہشت گردی کم ہوئی ہے تو مبارکباد کے حقدار پرویز خٹک ہیں۔خوشی ہے کہ جو ہسپتال قاضی حسین احمد نے 2002 میں سوچا میں آج اسکا حصہ ہوں ، ہمارے خیالات ملتے تھے اسلئے ان سے میری دوستی تھی۔ قاضی حسین احمد کرپشن کیخلاف اور پاکستانیوں کو خوددار دیکھنا چاہتے تھے، ان سے صرف مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کے معاملے پر اختلاف تھا۔ انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں، خیبر پختونخوامیں پہلی بار انسانوں پر سرمایہ کاری ہوئی ، جرمنی اور جاپان میں انسانوں پر سرمایہ کاری ہوئی اور وہ 10سال میں سپر پاور بن گئے۔ خیبر پختونخوامیں بھرتیاں این ٹی ایس سسٹم کے تحت ہوتی ہیں، خیبر پختونخواپولیس پورے پاکستان کی مثالی پولیس بن چکی ہے ۔ کے پی میں سرکاری ہسپتال پرائیوٹ ہسپتالوں کا مقابلہ کریں گے، کے پی میں 50 فیصد غریبوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں، اگلے سال تک کے پی میں تمام غریبوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -