مناواں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ قتل

مناواں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ قتل
 مناواں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ قتل

  

لاہور (خبر نگار )لاہورکے علاقہ مناواں میں پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما بابرسہیل بٹ کو نامعلوم افراد نے ڈیرے میں گھس کر قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما بابرسہیل بٹ گزشتہ رات اپنے ڈیرے پر موجود تھے کہ اس دوران تین نامعلوم مسلح افراد گھس آئے جنہوں نے آتے ہی ان کے تینوں گن مین اندر بند کردئیے اور بابر بٹ پر گولیوں کی بارش کر نے کے بعد فرار ہوگئے ۔ بابربٹ کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔مقتول کے بھائی اسرارا لحق بٹ نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ میرے بھائی بابر بٹ پر ان کے گن مین عاطف بٹ اور ساتھیوں نے فائرنگ کی ہے ۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ ہے گن مین عاطف بٹ نے دروازہ کھول کر ملزمان کو اندر آنے دیا۔مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔مقتول بابر بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈید ہاؤس منتقل کردی گئی۔یاد رہے بابر بٹ پر اس سے پہلے بھی تین بار قاتلانہ حملہ ہوچکاہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پیپلزپارٹی مقامی قیادت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔واضح رہے کہ بابربٹ پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمینہ خالد گھرکی کے انتہائی قریبی ساتھی اور 2013میں صوبائی اسمبلی کیلئے ٹکٹ ہولڈر تھے ۔

بابر بٹ قتل

مزید :

صفحہ اول -