بھوتوں کا بسیرا؟برازیل کے صدر نے سرکاری محل خالی کردیا
برازیلیا(آئی این پی )برازیل کے صدر نے سرکاری محل خالی کر دیا، مشیل تیمر کا کہنا ہے کہ شاید وہاں بھوتوں کا بسیرا ہے، ٹھیک طرح سے سو بھی نہیں پاتا تھا۔برازیل کے ایک اخبار کے مطابق صدر مائیکل تیمر نے دارالحکومت برازیلیا میں واقع اپنی رہائش گاہ خالی کردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گھر سے انہیں عجب سا احساس ہوتا تھا اور راتوں کو ٹھیک سے سو بھی نہیں پاتے تھے ۔ انہیں لگتا ہے کہ شاید وہاں بھوتوں کا بسیرا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو بھی ایسا ہی محسوس ہوتا تھا اسی لیے انہوں نے نائب صدر کے لیے مخصوص رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں ایک پادری کی خدمات بھی حاصل کی تھیں مگر اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔
محل