گستاخانہ مواد والی ویب سائٹس بند‘ ذمہ داروں کو سخت سزی دی جائے‘ علامہ سبطین حیدر

گستاخانہ مواد والی ویب سائٹس بند‘ ذمہ داروں کو سخت سزی دی جائے‘ علامہ سبطین ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی موجودگی کو اسلام دشمنوں کی سازش اور متعلقہ اداروں کی نااہلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین رسالت کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت قابل تعریف ہے۔ گستاخی (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

کرنے والوں کو بے نقاب کرکے ان ویب سائیٹس کو مکمل طور پر بند اور انہیں چلانے والوں کو مقام عبرت بنایا جائے ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو مقام عبرت بنانا چاہئے، تاکہ کوئی بدبخت ایسی جرات آئندہ نہ کرسکے۔انہوں نے کہاناموس رسالت و اہل بیت عظام ہمارے ایمان کا حصہ ہے، عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اور محبان اہل بیت علیہم السلام کسی کو گستاخی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ریاستی ادارے مجرموں کو منظر عام پر لانے میں اپنا کردار ادار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ مواد مسلمانوں کی قوت ایمانی کا ٹیسٹ کرنے کے لئے امریکہ اور اس کے حواری آزادی اظہار رائے کے نام پر سامنے لاتے رہتے ہیں۔جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ان خرافات کے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک کو اتحاد و وحدت کا پیغام دینا چاہیے۔ اجلاس میں اسلامی تحریک کے شعبہ تبلیغات کے مسؤل پروفیسر خادم حسین لغاری اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں آئی ٹی پی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شیخ کی وفات پر قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -