میں نے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کردئیے ہیں ‘ میاں عرفان دولتانہ

میں نے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کردئیے ہیں ‘ میاں عرفان دولتانہ

  

لڈن: (نامہ نگار) گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ لڈن پہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کثیر تعداد جمع تھی جنہوں نے میاں عرفان خان دولتانہ (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس موقع پر میاں عرفان خان دولتانہ نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں ، سیوریج سسٹم مکمل ہو چکا ہے ، ون وے پر تیزی سے کام جا ری ہے ، اندرون شہر اور بیرون شہر سڑکیں تعمیر ہو رہی ہے ، لڈن کے تمام مسائل کو حل کر کے دم لوں گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -