سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف کاروائی کی درخواست ‘ ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سماعت آج ہوگی

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف کاروائی کی درخواست ‘ ہائیکورٹ ملتان بنچ ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی )ہائیکورٹ ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی عدالت میں سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔اس ضمن (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

میں فاضل عدالت میں محمد ایوب نے درخواست دائر کی ہے کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد پر مشتمل صٖفحہ اپ لوڈ کیاگیا ہے لیکن اس بارے حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اس لئے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔مذکورہ درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان اوروفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگرمحکموں کو فریق بنایاگیا ہے۔درخواست میں صدرہائیکورٹ بارشیرزمان قریشی سمیت دیگر وکلاء پیش ہوں گے۔

سماعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -