آبی ذخائر میں کمی‘ بجلی کی پیداوار شروع نہ ہوسکی

آبی ذخائر میں کمی‘ بجلی کی پیداوار شروع نہ ہوسکی

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) آبی ذخائر میں کمی کے باعث پانی سے بجلی کی پیداوار شروع نہیں ہو سکی اور نہ ہی ڈیموں سے صوبوں کیلئے پانی کا اخراج شروع ہوسکا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچنے اور منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

سے چند فٹ زائد ہونے کی وجہ سے پانی کا اخراج شروع نہیں کیاجاسکا اوربجلی کی پیداوار ممکن نہیں بنائی جاسکی ہے‘ مارچ کے مہینے میں عموماً ان دو بڑے آبی ذخائر سے 3 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی کی پیداوار ممکن ہوتی ہے جبکہ موسم گرما میں مجموعی پیداوار ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ سے سات ہزار میگا واٹ تک رہتی ہے۔ پانی سے بجلی کی پیداوار سب سے سستی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -