ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کا بدترین بحران‘ فیڈرز کی بندش سے گھریلو امور متاثر

ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کا بدترین بحران‘ فیڈرز کی بندش سے گھریلو امور ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کابدترین بحران جاری ہے۔ اتوار کے روز بجلی کی شیڈول سے زائد بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامنا رہا۔ چھٹی کے روز فیڈرز کی بندش سے گھریلو امور بری (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

طرح متاثر ہوئے۔ نشاط روڈ فیڈر کی مسلسل 14 گھنٹے سے بندش سے ہزاروں افراد براہ راست متاثر ہوئے۔میپکو حکام کے مطابق نشاط روڈ فیڈرکی بندش گرڈ سٹیشن پر پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کی وجہ سے کی گئی۔‘ ادھر غلہ منڈی سب ڈویژن کے علاقے میں بھی سارا دن بجلی بند رہی جس کے باعث صارفین کو شدید پریشانی او ر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ صارفین نے صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -