ملتان و نواح میں مقیم ہندو برادری نے ’’ہولی‘‘ منائی ‘ دعائیہ تقریبات ‘ کیک کاٹے ‘ ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں

ملتان و نواح میں مقیم ہندو برادری نے ’’ہولی‘‘ منائی ‘ دعائیہ تقریبات ‘ ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ملک بھر سمیت ملتان و گردونواح میں مقیم ہندو برادی آج ہولی کا تہوار نہایت جوش و جذبے سے منائے گی اس سلسلے میں ہندو برادری نے گذشتہ رات ہولی جلاکر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ہولی کے تہوار کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ہولی کے سلسلے میں گذشتہ روز کبیر نواس مندر رواداری تحریک ملتان کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں ہندو برادری سمیت سماجی سیاسی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں جانی ساگر ، پرویز ناتھ ، الحاج محمد اشرف قریشی ، ملک محمد عمر کمبوہ رانا مہر حسین ڈاکٹر کشو ر مراد شریک تھے اس موقع پر کبیر نواس مندر میں ہولی کا کیک کاٹا گیا اور دعائیہ تقریب منعقد کی جس میں ملک وقوم کی سلامتی اور بھائی چارے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی دریں اثناں آج ملتان کے مختلف مندو بالمیک مندر ملتان سٹی ، بالمیک مندر ملتان کینٹ ، کبیر نواس مندر باغ لانگے خان ، میں ہولی کی پوجا ہو گی ، بھجن گائے جائیں گے اور پر شاد تقسیم کیا جائے گا جبکہ ہندو نو جوان ہولی کھیل کر رسیوں پر کئی فٹ اونچی بندھی مٹکی ٹوڑیں گے ہولی کے سلسلے میں ہندو برادری نے گے اس سلسلے میں ہندو برادری نے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -