وزیر اعظم ترقیاتی پیکج ‘ ڈیرہ ڈویژن کیلئے 1 ارب 56 کروڑ کے فنڈز فراہم
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کے تحت ڈیرہ غازیخا ن ڈویژن کی پسماندگی کے خاتمے اور مسائل کے حل کیلئے 1ارب 56کروڑ روپے کی خطیر رقم کے فنڈز فراہم کر دئیے گئے ، ذرائع کے مطابق ان فنڈز سے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے تمام اراکین قومی اسمبلی میں سے فی رکن قومی اسمبلی کے 10کروڑ روپے کے تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا جبکہ ڈیرہ ڈویژن کے ہر ایم پی اے کی تجاویز پر پانچ کروڑ روپے کے ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز کیا جائیگا ، ذرائع کے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
مطابق حکومت نے وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کے تحت ڈیرہ ڈویژن کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 2ارب 40کروڑ روپے مختص کیے ہیں جن میں سے ابتدائی طور پر 1ارب 56کروڑ روپے فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں آئندہ چند روز تک 84کروڑ روپے کے مزید فنڈ ز بھی فراہم کر دئیے جائینگے ، ذرائع کے مطابق تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز ارسال کر دی ہیں اور اب مذکورہ منصوبوں کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا اور ان منصوبوں کی منظوری کے بعد اگلے ماہ اپریل میں ٹینڈرز جاری کر کے ان منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائیگا ، ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبوں میں زیادہ تر واپڈا کے ترقیاتی منصوبے اور سڑکوں کی تعمیر کے بعد نالی ، سولنگ کے منصوبہ جات شامل ہیں ۔