سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع

سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع

  

ملتان(نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے احکامات پر وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے اس حوالے سے ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر نے ایک سیل قائم کردیا ہے جس نے ملک بھر کے شہریوں سے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی کردار کشی کرنے والوں کیخلاف مدد طلب کی ہے وفاقی وزارت داخلہ کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن و اتھارٹی بھی گستاخانہ مواد کیخلاف متحرک ہوگئی ہے پی ٹی اے نے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے سربراہی میں ایک سیل قائم کردیا ہے جو فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گا پی ٹی اے نے اس مہم میں شہریوں سے مدد مانگی ہے اس کیلے باقاعدہ ای میل ایڈریس جاری کیا ہے جو info@pta.gov.pk ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -