مخالفین کو ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ہضم نہیں ہو رہی ‘ احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مخالفین کو ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ہضم نہیں ہو رہہی عالمی ادارے بھی حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے معترف ہیں،خادم اعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی کاموں کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے،جنوبی پنجاب میں جلد ہی میگا پراجیکٹس شروع ہو جائیں گے،پنجاب بھر کی جیلوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
میں قیدیوں اور ان سے ملاقات کیلئے آنے والے لواحقین کیلئے بھر پور اقدامات شروع کر دئے ہیں،سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان اور ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں قیدیوں اور انکے لواحقین کیلئے ملاقات شیڈز سمیت دیگر منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے،اس خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چےئر مین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار،ملک ندیم برار،جنرل کونسلر چوہدری عبدالوحید،پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر سجاد حسین گورمانی،سابق کونسلر عاشق حسین ودیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت محنت،خدمت،دیانت شفافیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عوام انتشار کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں اور الیکشن2018 میں عوام جھوٹ بولنے والوں کومسترد کر دیں گے۔