وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات آج سے شروع ہونگے

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات آج سے شروع ہونگے

  

ملتان (سٹی رپورٹر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتما م طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات آج 13مارچ سے شروع ہونگے، ناظم امتحانات امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو رولنمبر سلپ بھجوادی گئی (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

ہیں۔ جبکہ تمام امتحانی مراکز میں متعین عملے نے انتظامات سنبھال لئے ہیں الشھادۃ الثانویہ العامہ فی علوم العربیہ والاسلامیہ (میٹرک) ، الشھادۃ الثانویہ الخاصہ (ایف اے) ، الشھادۃ العالیہ (بی اے) اور الشھادۃ العالمیہ (ایم اے عربی، اسلامیات)کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق آج قرآن واخلاق ، تفسیر، منطق، فلسفہ، سیرت، تاریخ،کل 14۔ مارچ فقہ،صرف،نحو،15۔ مارچ کو اصول الفقہ ،صرف،عقائد، تاریخ، ادب اور زبانی امتحان، جبکہ16۔ مارچ کو حدیث اور زبانی امتحان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا۔ پہلا پرچہ9بجے صبح اور دوسرا 3بجے سہہ پہر شروع ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -