لالہ صحرائی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تین کتابوں کی تعارفی تقریب

لالہ صحرائی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تین کتابوں کی تعارفی تقریب

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)لالہ صحرائی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عظیم شاعر ،نقاد ،ادیب اور کالم نگار لالہ صحرائی کی تین کتابوں خطبات لالہ صحرائی ،نگارشات لالہ صحرائی اور تذکرہ لالہ صحرائی کی تعارفی تقریب گزشتہ روز ،فلیٹیز ہو ٹل میں منعقد ہوئی ،تقریب کی صدارت ڈاکٹر خورشید رضوی ،مہمان خصوصی احمد جاوید ،ڈاکٹر حسن احمد پراچہ ،ڈاکٹر ذہر ہ نثار،ڈاکٹر خضر حیات ،ڈاکٹر نوید صابر اور(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

ڈاکٹر ریاض مجیدسمیت سول سوسائٹی ،طلباء مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں گروپ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان ،سینئر صحافی ،تجزیہ نگار قدرت اللہ چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ لالہ صحرائی فاؤنڈیشن کا قیام 2002میں لالہ صحرائی کی وفات کے بعد عمل میں آیا ،لالہ صحرائی ایک درویش صفت انسان تھے جن کی ساری زندگی عشق رسول ﷺ میں گزر گئی ،ان کی کتاب خطبات لالہ صحرائی میں ان کی لکھی ہوئی نعت کی 16کتابوں کی یکجا کیا گیا ہے جو کہ ایک بہت بڑی سعادت اور خدمت ہے ،لالہ صحرائی فاؤنڈیشن کا مقصد ان کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے ،اس کے علاوہ ان کی کتب نذکرہ لالہ صحرائی اور نگارشات لالہ صحرائی میں بھی علم وادب کے وہ انمول موتی چھپے ہوئے ہیں جن کو پڑھ ہی علم کے متلاشی اپنی پیاس کو بجھا سکتے ہیں ،یہ کتب ہر گھر اور لائبریری کا حصہ ہونا چاہئے تاکہ ہر مکتبہ فکر کے افراد تک لالہ صحرائی کا پیغام اور عشق رسول ﷺ کی خوشبو پہنچ سکے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -