تعلیمی افسران راجن پور کی پسماندگی ختم کر نے کیلئے کردار ادا کریں ‘ فیض اﷲ ترین
جام پور ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی طرف سے تعلیمی اداروں میں بچوں کو داخلہ کے لیے ضلع راجن پور کو ایک لاکھ ترانوے ہزار کا ٹارگٹ۔ افسران آگائی مہم پیدا کرکے راجن پور کی پسماندگی ختم کرنے کے لیے کرادار ادا کریں۔ تعلیمی ادااروں کی واٹ واش اور کمروں کی صفائی کے علاوہ باتھ روم اور چارہ دیواری کے منصوبے فوری طورپر مکمل کیے جائیں ۔ سیکورٹی نہ رکھنے والے اداروں کے (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ افسران اپنے اپنے مراکز میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرکے ضلع افسران کو رپورٹ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر تعلیم پنجاب فیض اللہ خان ترین نے راجن پور میں ۔یو۔ پی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم راجن پور ثناء اللہ خان سہرانی۔ ڈٰی ای اوز اورڈی ای او زنانہ راجن پور میڈیم زاہدہ ریاض ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر جام پور چوہدری محمد نواز خان ۔ ڈپٹی روجھان سید ظفر حسین شاہ۔ اے ای اوز قاضی محمد بلال۔ سطبین خان ۔ حبیب اللہ خان، محمد خان ودیگر موجود تھے ۔ چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم راجن پور ثناء اللہ خان سہرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن کو شش کی جارہی ہیں ۔ میرٹ پر ایجوکیٹر ز کی بھرتی کے علاوہ پانچ سال سے زیر التو اء اساتذہ کی پروموشن اور پیکج دیا گیا ہے ۔ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعمیر منصوبو ں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ تقریب ڈپٹی ایجوکیشن افسر چوہدری محمد نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔