صوبائی وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا آج سنٹرل جیل ڈیرہ ‘ ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کادورہ ‘ زیر تعمیر منصوبوں کا افتتاح کرینگے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء آج سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان اورڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں قیدیوں اور ان سے ملاقات کیلئے آنے والے لواحقین کیلئے زیر تعمیر 15منصوبوں کا افتتاح کریں گے،ڈی آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر بھی ہمراہ ہوں گے،ان جیلوں میں15سے زائد منصوں پر جاری کام جن میں شیڈز،بیرکس،کچن ،سکول،واٹر فلٹریشن پلانٹ،وارڈن کی رہائش گاہیں ودیگر منصوبے شامل ہیں ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے بتایا کہ پنجاب بھر کی40جیلوں میں ان منصوبوں پر کام جاری ہے جن سے قیدیوں سمیت ان سے ملاقات کیلئے آنے والے لواحقین اور جیل عملہ ان سے مستفید ہوگا۔