شان رسالتؐ میں گستاخیوں پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی‘ قاری حنیف جالندھری

شان رسالتؐ میں گستاخیوں پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی‘ قاری حنیف جالندھری

  

ملتان ( سٹی رپورٹر )تحریک ناموس رسالت کے زیراہتمام اہم اجلاس جامعہ خیرالمدارس ملتان میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ قاری حنیف جالندھری نے کی جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی تحریک ناموس رسالت کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیراحمد میاں خان اورایوب مغل تھے،اجلاس میں بشارت عباس،حاجی عاشق قادری،علامہ خالد محمودندیم،آصف اخوانی،احمد(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

حنیف جالندھری،علامہ کاشف ظہور نقوی سمیت مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء نے سوشل میڈیا پرتوہین رسالت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت اقدامات کرنے پر جسٹس شوکت صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ غلامی رسول پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،تحفظ ناموس رسالت پرہماری جان بھی قربان ہے۔سوشل میڈیا پرتوہین رسالت کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے تک تحریک جاری رہے گی۔شان رسالت میں گستاخیوں پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انتہائی ایمان افروز کردارادا کیا ہے۔یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے، یہاں پر گستاخ رسول کو رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گستاخانہ ویب سائٹس اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے اکاؤنٹس بند کرے اورشان رسالت میں گستاخیاں کرنے والوں کو گرفتارکرکے قر ارواقعی سزادے۔ سائبر کرائم بل میں تمام انبیاء کی توہین کے حوالہ سے سخت سزا کی شق شامل کی جائے،بصورت دیگر عاشقان رسول سڑکوں پر ہوں گے۔

حنیف جالندھری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -