نوجوان قلی کی ذہانت کام آگئی مسافروں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والا خطرناک ملزم گرفتار‘ متعدد وارداتوں کا اعتراف

نوجوان قلی کی ذہانت کام آگئی مسافروں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والا خطرناک ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر) نوجوان قلی نے ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والے خطرناک ملزم کو گرفتار کروادیا سبزی منڈی ملتان کا رہائشی اسلم نامی خطرناک ملزم نے ٹنڈو محمد خان سے آئے ہوئے 90سالہ بزرگ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
مسافر وارث علی جو کہ پلیٹ فارم نمبر5پر بیٹھا تھا کو نشہ آواز چیز کھلا کر بیہوش کیا ‘ اس دوران ملزم کی مشکوک حرکات کو دیکھ کر لاہور جانے والی موسی پاک میں مسافروں کا سامان پہنچانے والے نوجوان لیاقت نامی قلی نے اس پر نظر رکھی ‘ جیسے ہی ملزم نے بزرگ مسافر کو بیہوش کرکے اس کی جیب سے رقم نکال کر فرار ہونے کی کوشش کی تو قلی نے پلیٹ فارم پر موجود دو افراد کو اس پر نظر رکھنے کی درخواست دے کر ریلوے پولیس کو بلوالیا اس دوران ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تو ان دو افراد نے ملزم کو قابو کرلیا اس دوران پولیس اہلکار بھی قلی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس کو دیکھ کر ملزم نے خطرناک قسم کا بگدا نکال لیا اور ایک بار پھر بھاگنے کی کوشش کی مگر ریلوے پویلس نے اسے گرفتار کرلیا جبکہ بزرگ شہری نے ہوش میں آنے پر بتایا کہ ملزم نے اسے نشہ آور چیز کھلا کر اس کی جیب سے5ہزار روپے نکال لئے ہیں گرفتار ملزم نے مزید متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ مختلف تھانوں میں اس کے خلاف25سے زائد مقدمات درج ہیں ریلوے پولیس نے مدعی بزرگ وارث علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ عدالت کی جانب سے ملزم کا3روز جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔