کہروڑ پکا‘ ونی کیس ‘ ایک ملزم پکڑا گیا‘ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

کہروڑ پکا‘ ونی کیس ‘ ایک ملزم پکڑا گیا‘ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

  

کہروڑپکا(سٹی رپورٹر ) نو سالہ بچی ونی کیس ۔ونی سے قبل بچی کو گھر سے اغوا کیا گیا تھا ایک ملزم کی گرفتار دیگر ملزمان کی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

گرفتاری کیلئے چھاپے۔مجھے ونی کیس میں نا حق ملوث کیا جا رہا ہے یہ رشتہ دونوں گروپوں نے آپس میں طے کیا ہے میرا وقوعہ سے کوئی تعلق نہ ہے عمر خان کانجو۔تفصیل کے مطابق چاہ کھنڈاں والہ موضع علی پور کانجو کے رہائشی حق نواز کھوجہ نے تھانہ صدر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے شاہد ولد مختیار محمد گلزار،مختیار احمد، نذر محمد کھوجہ، آصو شاہ، عمر خان ولد عبدالحمید خان کانجو، رانا علی شیر اورنکاح خواں مولوی عبدالعزیز اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر سے میری نو سالہ بیٹی شہناز بی بی کو کار اور موٹرسائیکل پر اغوا کرکے لے جارہے ہیں ان کا پیچھا کیا تو معلوم ہوا کہ وہ میری بیٹی شہناز کو وڈیرے عمر خان کانجو کے ڈیرے پر لے گئے ہیں وہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ عمر خان اور رانا علی شیر نے ملزمان بالا سے باہم صلح مشورہ ہوکر میری نابالغہ بیٹی کا نکاح محمد شاہد کے ساتھ پڑھوادیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا اس سلسلے میں جب عمرخان کانجو سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ یہ وقوعہ جھوٹا ہے میرا اس سے کوئی تعلق نہ ہے نہ ہی میں نے اس کا فیصلہ کیا ہے اورنہ ہی میرے ڈیرے پر کو ئی نکاح ہوا ہے یہ دونو ں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں اوران کاآپس میں رشتہ کا تنازعہ ہے دوسری طرف ذرائع کے مطابق منظر عام پر آنے والے ویڈیو عمر خان کانجو کے ڈیرے کی نہ ہے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مبینہ طور پر جس لڑکی شہنازکا نکاح ہوا ہے وہ بالغ ہے اوراس کی عمر نکاح نامہ کے مطابق 18سال ہے اورنکاح پونے دو سال قبل شاہد ولد مختیار احمد کے ساتھ پڑھا یاگیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -