فریقین میں رشتہ کا تنازع ہے‘ میرایا میرے بھتیجے عمر کانجو کا ونی کیس سے تعلق نہیں‘ اختر کانجو

فریقین میں رشتہ کا تنازع ہے‘ میرایا میرے بھتیجے عمر کانجو کا ونی کیس سے تعلق ...

  

کہروڑپکا(سٹی رپورٹر )سیاسی ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں میرا یا میرے بھتیجے عمر خان کانجو کا ونی کیس سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے سیاسی طور پر ملوث کرنے کی کوشش کی جا (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

رہی ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے اختر خان کانجو نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ یہ دونو ں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں اوران کاآپس میں رشتہ کا تنازعہ ہے۔یہ شادی کافیصلہ ان دونوں گروپوں کا آپس میں طے ہو ا تھا رشتہ کرانے میں یا نکاح کروانے میں عمر خان کانجو کا کوئی کردار نہ ہے وقوعہ کے وقت عمر خان کانجو لاہور میں تھا ۔ ہمارے خلاف سیاسی ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے آئندہ دو روز میں اصل حقائق سامنے آ جائیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -