حکمرانوں کے فرار کے راستے بند ‘ قوم جلد خوشخبری سنے گی ‘ چوہدری اعجاز

حکمرانوں کے فرار کے راستے بند ‘ قوم جلد خوشخبری سنے گی ‘ چوہدری اعجاز

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے سیاسی مشیر اور سابق صدر تحریک انصاف پنجاب چوہدری اعجاز احمد نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے وہ گزشتہ روز تحریک انصاف خانیوال کے ضلعی رہنما شیخ احتشام لطیف کی قیادت میں وفد سے فیصل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

اس موقع پر ملک اعجاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری اعجاز احمد نے مزیدکہاکہ اب حکمرانوں کے پاناما کیس کی وجہ سے بھاگنے کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں قوم جلد خوشخبری سنے گی انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے پرانے ساتھیوں اور ورکروں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہے انہو ں نے مرحلے پر ترجیح حاصل ہوگی انہوں نے وفد پر زور دیا کہ گراس روٹ لیول پر پارٹی منظم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے اس موقع پر شیخ احتشام لطیف نے یقین دلایا کہ پارٹی ہر روز ترقی کی منزلیں طے کرے گی انہو ں نے کہاکہ چوہدری اعجاز احمد کو خانیوال آنے کی دعوت دی جو کہ انہو ں نے قبول کرلی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -