رحیمیار خان شہر کوصاف‘ کشادہ و خوبصورت بنانا ترجیح ہے‘ میاں اعجاز عامر

رحیمیار خان شہر کوصاف‘ کشادہ و خوبصورت بنانا ترجیح ہے‘ میاں اعجاز عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (بیورورپورٹ)شہر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں سے تجاوزات ‘ دھول مٹی اور کوڑا کرکٹ کا خاتمہ کرکے انہیں صاف ستھرا‘ کشادہ اور خوبصورت بنانا میونسپل کمیٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ منتخب بلدیاتی نمائندے اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ملی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے میونسپل(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کااظہار میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میاں اعجازعامر نے پل سکول بازار اور نوشہرہ مائنر کے اطراف سڑکوں کی صفائی مہم کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کا نظام بتدریج بہتر ہورہا ہے اور عوامی مسائل میں کمی آرہی ہے۔ شہری اور تاجر اپنی دکانوں اور گھروں سے گندگی اور کوڑا کرکٹ باہر گلیوں اور سڑکوں پر پھینکنے سے مکمل طور پر اجتناب کریں کیونکہ اس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی مانند پڑتی ہے بلکہ ماحول بھی تعفن زدہ ہوتا ہے۔ میاں اعجازعامر نے اس موقع پر اپنی نگرانی میں مشینری اور ٹینکروں کی مدد سے میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی سے سڑکوں کو صاف کرایا۔ میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی‘ میونسپل کمیٹی کی سینی ٹیشن کمیٹی کے چیئرمین عمر حمید چوہدری‘ کونسلرز میاں شاہد اسلام‘ میاں حمزہ خالد‘ رانا محمدامجد‘ چوہدری نعمان صغیر‘ میاں اثمار اکرم‘ رانا ضیاء الدین‘ چوہدری اشفاق رشید‘ میاں اختر شاہین‘ عالم خان ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔