ہارون آباد ‘ امتیاز حیدر قتل کیس کے سلسلہ میں تحقیقات جاری ‘ فریقین کے بیانات قلمبند

ہارون آباد ‘ امتیاز حیدر قتل کیس کے سلسلہ میں تحقیقات جاری ‘ فریقین کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہارون آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری شوکت محمود بسراء سابق ایم پی اے کے پی اے امتیاز حیدر قتل کیس کے سلسلہ میں ایس پی کرائم چوہدری محمد سلیم ،ایس پی آر آئی بی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
بہاولپور عامر خلیل اور ڈی ایس پی منچن آباد جواد احمد سخا پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے تحقیقات کرتے ہوئے دونوں فریقین کے مختلف افراد کے بیانات کے قلمبند کیے تحقیقات کے سلسلہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور صبح سے ہی پولیس کی بھاری نفری تھانہ سٹی ،تھانہ صدر اور ڈی ایس پی آفس کے اردگرد اور ملحقہ سڑکات پر تعینات تھی امتیاز حیدر گزشتہ ماہ ایک ریلی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے اور اس قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں چوہدری شوکت محمود بسراء کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔