ہولی کا دن جھوٹ پر سچ کی فتح ہے، فریال تالپور

ہولی کا دن جھوٹ پر سچ کی فتح ہے، فریال تالپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم این اے فریال تالپر نے ہندو برادری کے مذہبی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
تہوار ہولی کے دن پر پاکستان میں بسنے والی تمام ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے، اپنے بیان میں فریال تالپر نے کہا کہ ہولی کا دن جھوٹ پر سچ کی فتح منانے کا دن ہے، پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے،پیپلزپارٹی اور اقلیتی برادری کا اٹوٹ بندہن اس بات کا واضح مثال ہے، فریال تالپر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں رہنے والے تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔