بڑی تعداد میں ٹیڑھے کھمبے ٹھیک کردیئے ‘ صارفین کمپلینٹ سنٹر میں شکایات درج کرائیں‘ مسئلہ کا فوری حل کیا جائیگا‘ ایس ای میپکو اکرم بھٹی

بڑی تعداد میں ٹیڑھے کھمبے ٹھیک کردیئے ‘ صارفین کمپلینٹ سنٹر میں شکایات درج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایس ای میپکو انجینئر محمد اکرم بھٹی ملتان سرکل نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیڑھے کھمبے ٹھیک کر دئیے ہیں ‘ باقی جو رہ گئے ہیں وہ بھی ٹھیک کر دئیے جائیں گے ‘ اگر کوئی کھمباٹیڑھا ہے‘شارٹ ہے یا تار لٹکے ہوئے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
ہیں تو صارفین اس بارے میں متعلقہ سب ڈویژن کو تحریری طور پر آگاہ کریں ‘ سب ڈویژن آفس یا ایکسین آفس میں قائم کمپلینٹ سنٹر میں شکایت کا اندراج کرائیں ‘ان کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا ‘ متعلقہ افسروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس بارے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور صارفین کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ‘ اگر کہیں رکاوٹ آئے تو انہیں فوری طور پر بالمشافہ ملاقات کرکے یا فون پر آگاہ کیا جائے ‘ فوری طور پر ایکشن لے کر مسئلہ حل کرایا جائے گا ‘ ایس ای میپکو انجینئر محمد اکرم بھٹی نے مزید کہا کہ صارفین کے مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ‘ غفلت برتنے پرافسروں و اہلکارو ں کو سزا دی جاتی ہے۔