ناقص حفاظتی انتظامات پر 4 سکول ہیڈماسٹرز کیخلاف مقدمات درج
رحیم یارخان(بیورورپورٹ) میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر پولیس نے 4 سکول ہیڈ ماسٹروں کے خلاف مقدمات درج کر(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
لیے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر پولیس نے تعلیمی ادارو ں میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چندرامی ، الہٰ آباد،ظاہر پیر اور خان بیلہ میں واقع سکولوں کادورہ کیا دورہ کے دوران ان سکولوں میں تعینات سکول ہیڈ ماسٹروں سلطان الحق، ابوالحسن، منیر احمد اور غلام نازک کی جانب سے حکومتی ہدایات کے باوجود سکیورٹی کے نامناسب انتظامات پائے گئے نہ تو ان سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی گئی اور نہ ہی دیواروں پر خاردار تاریں لگائی گئیں سکیورٹی کے نامناسب انتظامات کے باعث دہشت گردنشانہ بناسکتے ہیں۔ دورہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی رپورٹ پر ان سکولوں میں تعینات ہیڈ ماسٹروں کے خلاف غیرمحفوظ ادارہ جا ت آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔