یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کی کور کمیٹی کااجلاس مطالبات کے حق میں 17 مارچ کو لاہور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کی کور کمیٹی کااجلاس مطالبات کے حق میں 17 مارچ کو لاہور ...

  

ملتان( سٹاف رپورٹر )اپ گریڈیشن ،سکولز کی دانش اتھارٹی کو حوالگی، معلم پر تشدد اوردیگر مطالبات کے لئے اساتذہ 17مارچ کو3(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

بجے سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔اس بات کا فیصلہ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو مرکزی کنوینر طارق محمود کی صدارت میں ہوا۔اس موقع پر حافظ غلام محی الدین،حافظ عبدالناصر،اللہ بخش قیصر، محمد اجمل شاد، رانا محمد اسلم ساغر،میاں طیب بودلہ اور کاشف شہزاد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طے شدہ معاملات پر ابھی تک مثبت پیش رفت نہ ہونا وعدہ خلافی کے مترادف ہے ۔اساتذہ رہنماؤں نے مزید کہا کہ اساتذہ اپنے حقوق کے حصول کی خاطر بیدارہوچکے ہیں اوروہ تمام اساتذہ کے لئے اپ گریڈیشن کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اجلاس میں علی پور چٹھہ میں بااثر افراد کی جانب سے ایک معلم پر تشدد کے واقعہ پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اسے حکومت کی" مار نہیں پیار" جیسی پالیسیوں کا شاخسانہ قراردیا گیا۔اس موقع پر طارق محمود نے کہا کہ 28مارچ کو ایوان اقبال میں اساتذہ کا اجلاس طے شدہ پروگرام ہے جوہر صورت کیا جائے گا‘دریں اثناء تنظیم اساتذہ پاکستان پنجاب نے اپنے اجلاس میںیونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں بے چینی کا خاتمہ کرتے ہوئے اساتذہ کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -