ہائی ٹینشن فیڈرز کے 47 منصوبوں کی تکمیل کے دعووں کے باوجود وولٹیج کی کمی کا مسئلہ جوں کا توں

ہائی ٹینشن فیڈرز کے 47 منصوبوں کی تکمیل کے دعووں کے باوجود وولٹیج کی کمی کا ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)کا دعویٰ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ہے کہ صارفین کوبہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے ہائی ٹینشن(ایچ ٹی) فیڈرز کے 47منصوبے مکمل کئے ہیں اوررواں مالی سال 2016-17 ؁ء کے دوران مکمل ہونے والے صرف ہائی ٹینشن فیڈرزکے ان منصوبوں پر82کروڑ48لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے‘یہ منصوبے جولائی2016 تاجنوری 2017 ؁ء کے درمیانی عرصہ میں مکمل کئے گئے ہیں ‘ صارفین کا کہنا ہے کہ82کروڑ48لاکھ روپے خطیر رقم ہے ‘ اتنے اخراجات کہاں کئے گئے ہیں کہ وولٹیج کی کمی کے مسائل حل نہیں ہو سکے ‘ اب گرمیاں آرہی ہیں تو صورتحال بد ترین ہو جائے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -