مہنگی پیداوار‘ نیچرل گیس پاور سٹیشن ، ملتان کی دوبارہ بحالی ناقابل عمل قرار

مہنگی پیداوار‘ نیچرل گیس پاور سٹیشن ، ملتان کی دوبارہ بحالی ناقابل عمل قرار

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزارت پانی وبجلی نے نیچرل گیس پاور سٹیشن ( این جی پی ایس) ملتان کو دوبارہ چلانے کو ناقابل عمل قرار دیدیا ہے۔ مہنگے ، غیر موثر اور سسٹم پر بوجھ بننے والے پاور سٹیشنز میں این جی پی ایس کا نمبر 32 واں ہے۔ حکومت، وزارت پانی وبجلی کارکردگی کے حوالے سے جی پی ایس کا نمبر 32واں ہے ‘اس پاور سٹیشن کوبجلی کی مہنگی ترین پیداوار ہونے،موثر کارکردگی میں انتہائی کم درجہ (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

ہونے اور سسٹم پر اضافی بوجھ ہونے کی وجوہات کی بنا پر دوبارہ چالو کرنے سے صاف انکار کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی صنعت کاروں کی جانب سے این جی پی ایس کی بحالی اور دوبارہ چالو کرنے کے باربار مطالبات پر پاور سٹیشن کو صنعت کاروں کے حوالے کرنیکی پیش کش کی گئی ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں پبلک سیکٹر ( حکومت کے زیر انتظام) چلنے والے درجنوں پاور سٹیشن ، پاور ہاؤسز بند کردئیے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -