تجاوزات کے مافیا کا سڑکوں‘ گلیوں پر قبضہ ‘ پورا شہر یرغمال بنا لیا
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان شہر میں تجاوزات مافیا نے سٹرکوں اور گلیوں پر قبضہ کرکے شہر بھر کو یر غمال بنا لیا ہے ،دوکانداروں نے فٹ پاتھوں کے ساتھ ساتھ سٹرکیں بھی کرایہ پر دے دی ہیں جس سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے بلدیاتی ادارے اور ضلعی حکومت کے اقدامات تجاوات (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
کیخلاف کاروائی میں بے اثرہو کر رہ گئے ہیں۔پرانا شجاع آباد روڈ، نشتر روڈ، ممتاز آباد، گھنٹہ گھر، حسین آگاہی ، وہاڑی چوک ، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ، وہاڑی چوک، سورج کنڈ روڈ، بی سی جی چوک سمیت دیگر سٹرکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے، شہری محمد ندیم، رشید احمد ، سجاد احمد ، فرحت خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان تجاوزات ختم کرانے میں کسی طور پر بھی سنجیدہ نہیں ہے حکومت بلدیاتی سربراہان کو تجاوزات کیخلاف کاروائی کیلئے پابند کرے۔
شہر یرغمال