عوام مردم شماری کا فارم بال پوائنٹ سے پُرکریں، ندیم نصرت

عوام مردم شماری کا فارم بال پوائنٹ سے پُرکریں، ندیم نصرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے مردم شماری کے موقع پر ماضی کی طرح سندھ کی شہری آبادی کم ظاہرکرنے کے سازشی منصوبہ پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
سندھ کے شہری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مردم شماری کافارم بھرنے کیلئے پنسل کے استعمال سے قطعی گریز کریں۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ مردم شماری کے موقع پر ایک مرتبہ پھر سندھ کے شہری عوام کی آبادی کم ظاہرکرنے کا سازشی منصوبہ بنایاگیا ہے جس کے تحت سندھ کے شہروں میں عوام کی جانب سے مردم شماری کے عملہ کومادری زبان اورقومیت سمیت جوتفصیلات بتائی جائیں گی اسے پنسل سے لکھاجائے گا اوربعد میں اسے مٹاکر مادری زبان اورقومیت کے خانے میں اپنی مرضی کی تفصیل درج کی جائے گی تاکہ سندھ کے شہری آبادی کو کم ظاہرکیاجاسکے ۔ ندیم نصرت نے تمام قومیتوں اوربرادریوں سے تعلق رکھنے والے سندھ کے شہری عوام سے اپیل کہ وہ مردم شماری کے فارم کوبھرتے وقت پنسل کا ہرگز استعمال نہ کریں اور پورا فارم بال پوائنٹ سے پُرکریں۔